این آراوغلط فیصلہ تھا قوم سے معافی مانگوں گامشرف

عمران خان کوموقع ملناچاہیے،انتخابی اتحادکیا توتحریک انصاف کوترجیح دیںگے


INP/Numainda Express November 19, 2012
عمران خان کوموقع ملناچاہیے،انتخابی اتحادکیا توتحریک انصاف کوترجیح دیںگے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: سابق صدرپرویزمشرف نے این آراوجاری کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ این آراو جاری کرنے کافیصلہ غلط تھا۔

وہ اس پرشرمندہ ہوں اور قوم سے معافی مانگوںگا، پیپلزپارٹی اورن لیگ آزمائی ہوئی جماعتیںہیں،عمران خان کوایک موقع ملنا چاہیے اگرانھوں نے انتخابی اتحادکیاتوتحریک انصاف کوترجیح دینگے، بھارتی ٹی وی کوانٹرویومیں انھوںنے کہا کہ جب ورلڈ ٹریڈسینٹر پرحملہ کیاگیا تودنیا کی سب سے مضبوط امریکی خفیہ نظام کوکیوں اس کا پتہ نہیں چل سکا؟جس طرح 11 ستمبرکے حملے میںسی آئی اے سے غلطی ہوئی شاید ویسی ہی غلطی اسامہ بن لادن کے معاملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوںسے ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں