بھارتی گلوکار سونو نگم کا بھیس بدل کر ممبئی کی سڑکوں پر فن کا مظاہرہ
سڑکوں پر روپ دھار کر فن کا مظاہرہ کرنا میرے لیے ناقابل یقین تجربہ ہے، گلوکار سونو نگم
اپنی آواز سے سروں کا جادو بکھیرنے والے گلوکار سونو نگم نے بوڑھے کا روپ دھار کر شہر کی سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد سمیٹی۔
بھارتی گلوکار سونو نگم کو میوزک کنسرٹ اور فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر گاتے سنا ہے لیکن گزشتہ دنوں نامور گلوکار بوڑھے شخص کا روپ دھارے اور ہارمونیم لیے ممبئی کی سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے جسے لوگوں کی جانب سے سراہا بھی گیا جب کہ اپنی آواز سے ممبئی کی سڑکوں پر لوگوں کو محظوظ کرنے والے گلوکار خود بھی ایک نوجوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس نے ان کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے گانا ریکارڈ کرنے کی اجازت مانگی اور جاتے جاتے ناشتے کا پوچھنے کے ساتھ ساتھ 12 روپے ہاتھ میں تھما گیا۔
گلوکار سونو نگم کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر روپ دھار کر فن کا مظاہرہ کرنا میرے لیے ناقابل یقین تجربہ ہے جسے کسی صورت نہیں بھلا سکتا جب کہ سڑکوں پرمیں اور میری آواز تھی جس میں میری عمر اور کپڑوں کا فرق تھا لیکن میرے لیے سب سے یادگار لمحہ ایک نوجوان کا ناشتے کا پوچھتے ہوئے میرے ہاتھ میں 12 روپے تھما دینا تھا جس سے مجھے ایسا لگا کہ میں نے لاکھوں روپے کما لیے ہیں، وہ پیسے میں نے فریم کر کے اپنے پاس رکھ لیے ہیں جس کے بدلے اس نوجوان کے لیے کچھ کرنا چاہوں گا۔