بھارتی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرادیا

17 سے 25 مئی تک اسمارٹ فون کی بکنگ جاری ہے اور اس کے قبل از وقت آرڈر دیئے جاسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک May 18, 2016
17 سے 25 مئی تک اسمارٹ فون کی بکنگ جاری ہے اور اس کے قبل از وقت آرڈر دیئے جاسکتے ہیں۔ فوٹو؛ نیموٹیل کمپنی

بھارت کی کمپنی نے دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت 99 بھارتی روپے ہے اور اس کی بکنگ اور رجسٹریشن 25 مئی تک جاری رہے گی۔

اسے بنگلورو کی مقامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی آن لائن بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق 17 سے 25 مئی تک اسمارٹ فون کی بکنگ جاری ہے اور اس کے قبل از وقت آرڈر دیئے جاسکتے ہیں۔



اسمارٹ فون کا نام ' اچھے دن ' رکھا گیا ہے جس کے خریداروں کو پہلے ایک اور ویب سائٹ پر جانا ہوگا جہاں سے یوزرنیم اور پاس ورڈ ملے گا۔ پھر اس یوزر نیم اور پاس ورڈ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر شامل کرکے زندگی بھر کی ممبرشپ حاصل کی جاسکے گی جو صرف 199 روپے میں ملے گی۔

''اچھے دن'' نامی اسمارٹ فون میں 4 انچ کا ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 480x800 ۔ یہ اسمارٹ فون اینڈروئڈ 5.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے اور ایک جی بی ریم کےعلاوہ اندرونی اسٹوریج 4 جی بی جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 32 جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ ایک وی جی اے سیلفی کیمرہ سامنے اور 2 میگا پکسل کیمرہ بیک سائیڈ پر نصب ہے جب کہ تھری جی کے ساتھ 2 سم لگانے کی گنجائش ہے۔ اسمارٹ فون تین مختلف ماڈلز اور رنگوں میں دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق پہلے اس موبائل فون کی قیمت 2,999 روپے تھی جو کم کرکے صرف 99 روپے کردی گئی ہے اور اسے گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے معمولی رقم ادا کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں