مالدیپ کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

ايران کی پالیسیاں مشرق وسطی کے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں، مالدیپ


ویب ڈیسک May 18, 2016
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پہلے ہی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

مالدیپ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ 40 سال پرانے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ايران کی پالیسیاں نہ صرف مشرق وسطی کے امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ کہیں نہ کہیں خود مالدیپ کی سلامتی، استحکام اور سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پہلے ہی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں