کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک November 19, 2012
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو ایکسپریس

سریاب روڈ پر موجود مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بس اسٹینڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور شمس اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں