کراچی اور کوئٹہ کو مخصوص مقاصد کے لئے نشانہ بنایا جارہا ہےرحمان ملک
کراچی کا واقعہ فرقہ واریت نہیں کوئی تیسری طاقت حالات خراب کررہی ہے،رحمان ملک
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ کو مخصوص مقاصد کے لئے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کےباوجود کام جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ قیادت نےسیکیورٹی کے لئےفری ہینڈ دیا ہے، رحمان ملک نے کہا کہ امام بارگاہ کے اطراف میں ایک کلو میٹر تک گاڑی اور آدھا کلو میٹر دور تک موٹر سائیکل کھڑی نہ کی جائے.
رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کا واقعہ فرقہ واریت نہیں کوئی تیسری طاقت حالات خراب کررہی ہے ، کراچی اور کوئٹہ کو مخصوص مقاصد کے لئے نشانہ بنایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اطلاع پر کراچی اورکوئٹہ میں موٹرسائیکل اور موبائل پر پابندی لگائی تھی.
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بلاک کردی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشت گردی ہوئی تو سب ذمہ دار ہوں گے۔