آئی پی ایل بارش کے بعد کوہلی اور گیل برس پڑے

کوہلی اور گیل کے لاٹھی چارج نے رائل چیلنجرز بنگلور کوڈک ورتھ لوئس پر 82 رنز سے فتح دلادی۔


Sports Desk May 19, 2016
کوہلی اور گیل کے لاٹھی چارج نے رائل چیلنجرز بنگلور کوڈک ورتھ لوئس پر 82 رنز سے فتح دلادی۔ فوٹو: فائل

بارش کے بعد کوہلی اور گیل کنگز الیون پنجاب پر برس پڑے، ان کے لاٹھی چارج نے رائل چیلنجرز بنگلور کوڈک ورتھ لوئس پر 82 رنز سے فتح دلادی۔ کوہلی نے 113 اور گیل نے 73 رنز بنائے، 212 رنز کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 14 اوورزمیں 9 وکٹ پر 120 رنزبنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق کنگز الیون پنجاب کی شروعات ہی مایوس کن انداز میں ہوئیں، کپتان مرلی وجے(16) دوسرے ہی اوورمیں آروند کی وکٹ بنے، وردھیمان ساہا(24) رنزپر چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ہاشم آملا (9) کو آروند نے جورڈن کی مدد سے قابو کیا بعد میںبھی کوئی وکٹ پرنہیںٹھہر سکا،14 اوورزمیں 9 وکٹ پر 120 رنز بنے تھے کہ بارش پھر شروع ہوگئی ۔

جس پر ڈک ورتھ لوئس پربنگلور کے حق میں فیصلہ ہوگیا۔اس سے قبل کرس گیل اورویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 11 اوورز میں 147 رنز کی ٹھوس بنیاد فراہم کی،اکشر پٹیل نے گیارہویں اوور کی آخری گیند پر اس جوڑی کا خاتمہ ہوا، گیل لانگ آف پر ملر کا کیچ بنے، انھوں نے 32 بالز پر8 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔

اس بار ابراہم ڈی ویلیئر کو کوہلی کا ساتھ نبھانے کا موقع ہی نہیں ملا، اگلے اوور میں کائیل ایبٹ نے ڈی ویلیئرز کو صفر پر پویلین واپس لوٹا دیا۔ ان فارم ویرات کوہلی کے بیٹ سے رنز کا سیلا ب بدستور جاری رہا، انھوں نے رواں ایڈیشن کی چوتھی سنچری مکمل کرتے ہوئے 112 رنز بنائے، انھیں سندیپ شرما نے ملر کی مدد سے قابو کیا، کوہلی نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چھکے اور 12 چوکے جڑے، اس کے ساتھ انھوں نے 4 ہزار آئی پی ایل رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا، اس طرح بنگلور نے 3 وکٹ پر مقررہ 15 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں