نئے بھارتی کرکٹ بورڈ صدر کا انتخاب بھی متنازع

بہار ایسوسی ایشن نے الیکشن رکوانے کے لیے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹادیا


Sports Desk May 19, 2016
پٹیشنر کو متعلقہ بینچ سے رابطہ کرنے کی ہدایت، چیف کا چناؤ 22 مئی کو ہونا ہے فوٹو؛ فائل

بہار ایسوسی ایشن نے الیکشن رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب بھی متنازع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کافی عرصے سے تنازعات میں گھرا ہوا ہے خاص طور پر اس کو سپریم کورٹ کے دباؤ کا سامنا ہے جوکہ اس پر لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیلیے دباؤڈال رہی مگربورڈ اسے اپنے مفادات کیخلاف قرار دیتے ہوئے جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے، اسی دوران صورتحال کی نزاکت اور مستقبل کی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ششانک منوہر بھارتی بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ دیکر آئی سی سی کے پہلے غیرجانبدار چیئرمین بن چکے ہیں۔ بی سی سی آئی کے نئے صدرکے انتخاب کیلیے22 مئی کو ممبئی میں خصوصی میٹنگ بلائی گئی ہے، موجود بورڈ سیکریٹری انوراگ ٹھاکرکوصدارت کیلیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

اس انتخاب کو رکوانے کیلیے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کیلیے رجوع کیا مگر وہاں پر ان کی بات نہیں بنی، انھوں نے استدعا کی تھی کہ یا تو انتخاب رکوا دیا جائے یا پھر اس میں ان لوگوں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے جن کیخلاف لودھا کمیٹی میں چارج شیٹ عائد کی گئی تھی۔ مذکورہ عدالت نے پٹیشن کو سماعت کیلیے قبول کرنے سے انکار کرتے پٹیشنر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں پہلے سے ہی قائم بینچ سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں