دبئی میں مقیم ڈاکٹرعاصم کے قریبی ساتھی کی حفاظتی ضمانت منظور

۔ تاہم انھیں خدشہ ہے کہ وطن واپسی پرگرفتارکیاجاسکتا ہے،لہذااستدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔


Staff Reporter May 19, 2016
۔ تاہم انھیں خدشہ ہے کہ وطن واپسی پرگرفتارکیاجاسکتا ہے،لہذااستدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔: فوٹو؛ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے اکاؤنٹنٹ ودست راست عبدالحمیدکی 3 لاکھ روپے کی 25 مئی تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے اور پراسیکیوٹر نیب ودیگرکونوٹس جاری کردیے ہیں۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ احتسات عدالت نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ودیگرکے خلاف کیس میں اسے مفرورملزم قراردیتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کر رکھاہے، درخواست گزارکے مطابق وہ اس وقت دبئی میں ہیں اوروہ وطن واپس آکر مقدمے کاسامناکرناچاہتے ہیں۔ تاہم انھیں خدشہ ہے کہ وطن واپسی پرگرفتارکیاجاسکتا ہے،لہذااستدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرکے خلاف 462ارب روپے کے ریفرنس میں درخواست گزار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں