مہمند ایجنسی قاضی حسین احمد کے قافلے پر خود کش حملہ 3 افراد زخمی

قاضی حسین احمد کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک November 19, 2012
قاضی حسین احمد کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے قافلے پر خود کش حملے میں تین افراد زخمی جبکہ قاضی حسین احمد محفوظ رہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل حلیم زئی کے علاقے غیبہ خوڑ میں خاتون خود کش حملہ آور نے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سےاڑادیا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 3 کارکن زخمی ہو گئے تاہم قاضی حسین احمد حملے میں محفوظ رہے ۔

زخمیوں کو غلنئی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

پولیٹیکل تحصلیدار کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد بخیرو عافیت جماعت کے مرکز پہنچ گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں