مصری ایئر لائن کے طیارے کا ملبہ یونان کے جزیرے سے مل گیا
مصری ایئرلائن کا طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوا جس میں جہاز کے عملے سمیت 66 مسافر ہلاک ہوگئے۔
پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے مصری ایئر لائن کا طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 66 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ طیارے کا ملبہ یونانی جزیرے کے قریب سے مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایئر لائن کی پرواز ایم ایس 804 نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے قاہرہ کے لیے اڑان بھری لیکن مصر کی حدود میں داخل ہونے سے 10 میل دور ہی بحیرہ روم کے اوپر سے جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا اور کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
طیارے کے ریڈار سے غائب ہوتے ہی مصری حکام نے اس کی تلاش کا کام شروع کردیا تاہم بعدازاں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ طیارہ بحیرہ روم میں یونان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار عملے کے 10 ارکان سمیت 66 مسافر ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 مصری، 15 فرانسیسی، 2 عراقی، ایک برطانوی، ایک سعودی، ایک کنیڈین، ایک الجیرین، ایک پرتگالی، ایک کویتی، ایک سوڈانی، ایک بیلجئن اور ایک چاڈ کا شہری شامل ہے۔
بعد ازاں مصر کی شہری ہوا بازی کے حکام نے بتایا کہ یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب مصری فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔