کراچی کے حالات کی خرابی میں حکومتی عسکری گروپ ملوث ہیں نواز شریف

حکومت اور اتحادی پارٹیوں کی عسکری طاقت کو پکڑنے سے 70 سے 80 فیصد جرائم ختم ہوجائیں گے۔ نواز شریف


ویب ڈیسک November 19, 2012
حکومت اور اتحادی پارٹیوں کی عسکری طاقت کو پکڑنے سے 70 سے 80 فیصد جرائم ختم ہوجائیں گے۔ نواز شریف فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں حکومت کے عسکری گروپ ملوث ہیں۔

لاہور میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی بیانات روز آتے ہیں لیکن مجرم نہیں پکڑے جاتے اور مجرم پکڑ بھی لئے جائیں تو انکوائری نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال میں کوئی ایسا مجرم نہیں جس کو حکومت پکڑ کر عوام کے سامنے لائی ہو یا سزا دلائی ہو، کئی صحافی بھی مارے جاچکے ہیں لیکن قاتلوں کا پتہ نہیں چلا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہئے کراچی کی ہلاکتوں میں کون ملوث ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے بدترین بربریت ہے، انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی ممالک نے بھی غزہ پر حملے کی مذمت کی، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ غزہ کے معاملے پر دباؤ بڑھائیں اور اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر حکومتی اقدامات سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کراچی میں حکومت کی اپنی عسکری طاقتیں کام کررہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی پارٹیوں کی عسکری طاقت کو پکڑنے سے 70 سے 80 فیصد جرائم کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں