قصور مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی سمیت 2 بچے جاں بحق

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شہزاد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ایک بوسیدہ مکان میں رہائش پذیر تھا

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شہزاد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ایک بوسیدہ مکان میں رہائش پذیر تھا فوٹو : ایکسپریس نیوز، فائل

مصطفیٰ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی سمیت 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شہزاد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ایک بوسیدہ مکان میں رہائش پذیر تھا ، آج صبح اچانک مکان کی چھت گرگئی، جس سے شہزاد، اس کی بیوی ثناء، 2 سالہ قمر اور 4 سالہ ریحان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

Recommended Stories

Load Next Story