پاکستان برابری کی بنیاد پربھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان اورچین دونوں کو سی پیک منصوبے کے حوالے سے خطرات کا اندازہ ہے، نفیس ذکریا
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت جب بھی مذاکرات کے لیے راضی ہوا تو پاکستان کو تیار پائے گا جب کہ ہم برابری کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم برابری کی بنیاد پربھارت سے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی پرخلوص کوششوں سے ممکن ہے، بھارت نے جب بھی مذاکرات کے لیے حامی بھری تو وہ پاکستان کو تیار پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دار کرنل پروہت اوراس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے جس کا نوٹس عالمی برادری کو لینا چاہیئے۔
ترجمان دفترخارجہ کا بھارتی سیکرٹری خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی جب کہ ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوا تومیڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سیکیورٹی مذاکرات کا آٹھواں مرحلہ اسلام آباد میں ہوا، پاکستان نیوکلر سپلائرگروپ کا حصہ بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو ایف 16 طیاروں کے دائرے میں نہ دیکھا جائے، پاکستان کسی ملک کے اندرونی معاملات یا باہمی تعلقات پررائے زنی نہیں کرتا۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے نفیس زکریا نے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہے جب کہ منصوبے کے حوالے سے پاکستان اورچین دونوں کو خطرات کا اندازہ ہے اوردونوں ممالک نے منصوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے اقدامات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا، افغانستان میں امن کو موقع ملنا چاہیے اوریہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔