ڈی ایٹ کانفرنس سے غربت کے خاتمے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی وزیراعظم

ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 19, 2012
ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ کانفرنس سے غربت کے خاتمے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی.

وزیر اعظم نے چائنا سینٹر اسلام آباد میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شریک ممالک کی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا،انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتا ہے رکن ممالک کے درمیان فری ٹریڈ معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ علاقائی تجارت کو 17 فیصد سے 25 فیصد تک لے جایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |