پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کی مشترکہ کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائےگی

مشترکہ کمیٹی مستقبل میں چینلز اور کیبلز کے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔

مشترکہ کمیٹی مستقبل میں چینلز اور کیبلز کے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پیمرا کےزیرصدارت اجلاس میں پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کے معاملات طے پا گئے،آئندہ تمام مسائل حل کرنےکیلئے مشترکہ کمیٹی فوری تشکیل دی جائےگی۔

کراچی میں چیئرمین پیمرا ڈاکٹر جبار کے زیرصدارت پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پی بی اے اور کیبل آپریٹرزنے باہمی مسائل خوش اسلوبی سے طے کر لئے۔


کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ پی بی اے کے کچھ ارکان کی چینل شفٹنگ کی شکایات کو دور کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی بی اے اور کیبل آپریٹرز کی مشترکہ کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائےگی اور کمیٹی کیرج سبسکرپشن فیس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے گی۔

چیئرمین پی بی اے اور چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن نے چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہائی کرائی کہ مشترکہ کمیٹی مستقبل میں چینلز اور کیبلز کے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story