پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے تک اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی


ویب ڈیسک May 19, 2016
پیٹرول ایک روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 25 پیسے اورلائٹ ڈیزل 2 روپے 97 پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے۔ فوٹو؛ فائل

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 46 ڈالرفی بیرل تک پہنچنے کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 92 پیسے، پیٹرول ایک روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |