وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں توسیع کی منظوری دیدی

میٹروبس برنس روڈ، پاکستان چوک اور سندھ سیکریٹریٹ سے ہوتی ہوئی ٹاورجائے گی


ویب ڈیسک May 19, 2016
16 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو منصوبے کی لاگت میں 9 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔، ذرائع. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے جس کے تمام تر اخراجات وفاق ہی برداشت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لئے سرجانی ٹاؤن سے شروع ہونے والے میگا ٹرانزٹ منصوبے کے روٹ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے جوپہلے ایم اے جناح روڈ سے سیدھا ٹاور جارہا تھا تاہم اب روٹ میں تبدیلی کردی گئی جو برنس روڈ، پاکستان چوک اور سندھ سیکریٹریٹ سے ہوتا ہوا ٹاورجائے گا۔ انجینئرز نے گرین لائن میٹرو منصوبے کےتوسیعی روٹ اور ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ بورڈ آفس چورنگی پر واقع کلاک ٹاور کو مسمار کر کے نیا کلاک ٹاور تعمیر کیا جائے گا جس کے تمام تراخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ گرین لائن کے روٹ میں توسیع کے بعد بسوں اور اسٹاپس کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور مسافروں کی گنجائش بھی بڑھ جائے گی، 16 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میٹرو منصوبے کی لاگت میں 9 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گرین لائن میٹرو منصوبہ سرجانی سے گرومندر تک منظور کیا گیا تھا اور پھر جب وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تو اس کے روٹ کو گرومندر سے ٹاور تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب منصوبے کے روٹ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |