حکومت سندھ کی موٹرسائیکل چلانے پرپابندی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر 10 روز کے لئے پابندی لگائی جائے،سندھ حکومت
حکومت سندھ نے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیشن نظرکراچی میں موٹر سائیکل چلانے پر 10 روز کے لئے پابندی لگائی جائے ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے یکم محرم الحرام کو بھی کراچی اور کوئٹہ میں صبح 6سے شام 7بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی تھی بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے اس فیصلے کا نوٹس لیا اورکراچی میں موٹرسائیکل نہ چلانے کے فیصلے کو معطل کر دیا ۔
گزشتہ روز کراچی میں امام بارگاہ کے باہر جو دھماکا ہوا وہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے ہی کیا گیا۔