نوازشریف نے پاناما لیکس پر قوم کو طوطا مینا کہانی کے علاوہ کچھ نہیں بتایا عمران خان

میں ڈیزل کہتا ہوں تولوگ مولانا کا نام لینے لگتےہیں اورجب مولانا کہتا ہوں تولوگ ڈیزل کےنعرے لگاتے ہیں،چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 19, 2016
نواز حکومت نے گزشتہ 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے قرضہ لیا لیکن وہ عوام پر خرچ نہیں کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی - فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پانامالیکس پر 3 بار قوم سے خطاب کیا لیکن انہوں نے صرف طوطامینا کہانی کے علاوہ کچھ نہیں بتایا۔

بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں نواز حکومت نے 5 ہزارارب روپے قرضہ لیا، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے لے کر قوم کو غلام بنا رکھا ہے اورحکمرانوں نے یہ قرضے عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے لیے لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ہم لے کر نہیں آئے بلکہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے پکڑ ہے، وزیراعظم نوازشریف کے حالات بہت خراب ہیں جنہیں اپنی کرپشن چھپانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کی ضرورت پڑ گئی، حکمران پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں اور پھر اسمبلی میں آکرجھوٹ بولتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں ڈیزل کہتا ہوں تو لوگ مولانا کا نام لینے لگتے ہیں اورجب مولانا کہتا ہوں تو لوگ ڈیزل کے نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر واقعی عالم ہوتے تو میں جب بھی اُن کا نام لیتا تو ڈیزل کے نعرے نہ لگتے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر سوئٹرز لینڈ کی بینکوں میں پڑا ہے اگر وہ پاکستان میں آجائے تو ہمیں قرضوں کی کوئی ضرورت نہیں لیکن جب نواز شریف کا پیسہ بیرون ملک بینکوں میں ہوگا تو سوئٹرزرلینڈ کا پیسہ کس طرح پاکستان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پانامالیکس پر 3 بار قوم سے خطاب کیا لیکن انہوں نے صرف طوطامینا کہانی کے علاوہ کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |