سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی سپریم کورٹ

تمام فریقین مل بیٹھ کر سی این جی کی قمیتوں کا فارمولا طے کریں، چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری

تمام قریقین مل بیٹھ کر سی این جی کی قمیتوں کا فارمولا تیار کریں، چیف جسٹس . فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے پیٹرولیم اورسی این جی کی قیمتوں سے متعلق کیس سماعت میں سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پٹرولیم اورسی این جی کی قیمتوں سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اوگرا نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 74.16 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 64.72 روپے فی کلو کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔


اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ قیمت عدالت نے نہیں اوگرا نے مقرر کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر سی این جی کی قمیتوں کا فارمولا تیار کریں، سی این جی کی موجودہ قیمت دو ہفتے تک برقرار رہے گی اس عرصے میں حکومت نے قیمت پر جو قانون سازی کرنا ہے کر لے، کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی این جی کی قیمت میں 30روپے کمی کا حکم دیا تھا اور اوگرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا لیکن بعد میں پیٹرولیم مصنوعات اورسی این کی قیمت میں ردوبدل کرتے ہوئے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا لیکن سپریم کورٹ نے اس اضافے کو آئندہ سماعت تک روکنے کا حکم دیا اورآج اس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نےایک بار پھرسی این جی کی قیمت آئندہ سماعت تک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
Load Next Story