گاندھی خاندان کے خلاف بیان دینے کے بعد رشی کپور کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا

رشی کپور کے بیان کے خلاف کانگریس کے کارکنوں نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔


ویب ڈیسک May 19, 2016
رشی کپور کے بیان کے خلاف کانگریس کے کارکنوں نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کے گاندھی خاندان اور کانگریس کے خلاف بیان پر کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد لیجنڈری اداکار کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں جس کے باعث کئی بار تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں اور اب گزشتہ روز بھی گاندھی خاندان اور کانگریس کے خلاف لب کشائی نے انہیں ایک نئی مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کے بیان کے خلاف ان کے گھر کرشنا راج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اداکار سے اپنے بیان پر 24 گھنٹے میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جب کہ مظاہرین کی دھمکیوں کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گاندھی خاندان اور کانگریس پر برس پڑے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں