کوئٹہ مغوی ڈاکٹرکی عدم بازیابی پر نکالی جانیوالی ریلی پرپولیس کی شیلنگ

پولیس کی شیلنگ کے خلاف ڈاکٹرز نے احتجاجاً گورنرہاؤس کے باہر دھرنا دیا جس کے دوران متعدد ڈاکٹروں کوگرفتارکرلیا گیا


ویب ڈیسک November 19, 2012
پولیس کی شیلنگ کے خلاف ڈاکٹرز نے احتجاجاً گورنرہاؤس کے باہر دھرنا دیا جس کے دوران متعدد ڈاکٹروں کوگرفتارکرلیا گیا۔ فوٹو: آئی این پی

مغوی ڈاکٹرکی بازیابی کے لئے نکالی گئی ڈاکٹروں کی ریلی پر پولیس کی شینلگ کے نتیجے میں 3ڈاکٹرزبے ہوش ہوگئے۔

مغوی ڈاکٹرسعید کی عدم بازیابی پر ڈاکٹرز کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کو پولیس نے گورنر ہاؤس کے قریب روک لیا جس پر ڈاکٹرز نے رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اس دوران شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکٹرزبے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز نے پولیس کی جانب سے کی گئی شیلنگ کے خلاف احتجاجاً گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دیا جس کے دوران پولیس نے متعدد ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا اس دوران ڈاکٹرز اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں