حکومت نے ملک میں ایک ہی روز عید منانے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی رمضان المبارک سے قبل ہی اس مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔


ویب ڈیسک May 19, 2016
کمیٹی رمضان المبارک سے قبل ہی اس مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے ملک میں ایک عید منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں عید کے چاند کو لے کر تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں جس کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں نہ صرف رمضان کی شروعات ایک ساتھ نہیں ہوپاتی بلکہ عیدالفطر بھی الگ الگ دن منائی جاتی ہے تاہم حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو رمضان المبارک سے قبل ہی اس مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی اور ملک میں ایک ہی روز عید منانے کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں