بینظیر بھٹو کو شہید کرنے والی سوچ کے خلاف لڑتے رہیں گے صدر زرداری

فیڈریشن تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب صوبے مضبوط ہوتے ہیں، زرداری


ویب ڈیسک November 19, 2012
فیڈریشن تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب صوبے مضبوط ہوتے ہیں، زرداری ۔ فوٹو ایکسپریس

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس سوچ نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا اس کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، ایک مخصوص سوچ نے بینظیر کو ہم سے چھین لیا ہمیں اس سوچ کے خلاف لڑنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے سیکھی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہو۔

صدر آصف زرداری نے قاضی حسین احمد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انہیں بھی قبول کرنے کو تیار نہیں، میری نظر میں خیبر پختونخوا کے پاس تمام معدنیات ہے صرف امن کی کمی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ہم نے 8 سال جیل کاٹی ہے، سیاست ہمارے لئے عبادت ہے اور ہم اپنی عبادت کو ختم نہیں ہونے دیں گے چاہے کتنی بھی مخالفت ہو ہمیں اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرنی ہے تاکہ باہر کا دشمن ہمیں کمزور نہ کرسکے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب صوبے مضبوط ہوتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں خیبر بپختونخوا اسمبلی سے خطاب کررہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہمیں کل کی تاریخ لکھنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں