بلدیاتی نظام کے خلاف 30نومبرکوسندھ میں یوم سیاہ منایا جائے گاپیرپگارا

دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پیر پگارا


ویب ڈیسک November 19, 2012
سندھ اسمبلی میں خواتین کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی بات ناقابل برداشت ہے،پیر پگارا. فوٹو: ایکسپرس/فائل

مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف 30 نومبر کو صوبے بھر میں یوم سیاہ جبکہ 14 دسمبر کو حیدرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

کنگری ہاؤس کراچی میں مختلف قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ دہرا بلدیاتی نظام لاکر سندھ کے عوام سےنا انصافی کی گئی ہے جس کے خلاف ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

پیر صبغت اللہ راشدی کا کہنا تھا کہ ہمیں انگریزوں نے غدار قرار دیا۔ ہمیں غدار کا لقب دینے والوں کو سر اور خان بہادر کے خطاب ملے۔ لیکن ہم نے نہ ماضی میں ملک کے خلاف غداری کی نہ کبھی سندھ دھرتی کے خلاف غداری کے مرتکب ہوں گے۔

فنکشنل لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بل کی منظوری کے دوران سندھ اسمبلی میں خواتین کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی بات ناقابل برداشت ہے تاہم ہم محرم الحرام کے احترام میں خاموش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں