وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے موقع پر سندھ میں مساجد اور امام بارگاہوں کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی درخواست میں سفارش کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امام بارگاہوں کے قریب موٹر سائیکل کی پارکنگ پر پابندی لگائی جائے تاکہ ان ایام میں سیکورٹی خدشات کم سے کم ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا تھا کہ موٹر سائیکل اور غیر رجسٹرڈ موبائل سمیں دہشتگردوں کا خطرناک ہتھیار بن گئی ہیں۔
یکم محرم الحرام کو بھی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔ رحمان ملک نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے موٹر سائیکلوں کو استعمال کرسکتے ہیں