افغانستان سے پاکستانی علاقے میں مارٹر گولا فائر بچہ جاں بحق 2 خواتین زخمی

عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے گنجل ٹاپ سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ جنوبی وزیرستان میں واقع ایک مکان پر گرا


ویب ڈیسک November 19, 2012
عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے گنجل ٹاپ سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ جنوبی وزیرستان میں واقع ایک مکان پر گرا۔ فوٹو: فائل

افغانستان سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ پاکستانی علاقے میں گرنے سے بچہ جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے گنجل ٹاپ سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ جنوبی وزیرستان میں واقع ایک مکان پر گرا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو بھی افغان نیشنل آرمی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے نیز نارائی میں متعدد گولے فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پاکستان نے اس واقعے پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |