اینا کینڈرک
اینا کے ٹیلنٹ کا اندازہ اس کی پرفارمینس کے علاوہ اس کے حاصل کردہ ایوارڈز کی طویل فہرست سے بھی ہوتا ہے۔
اینا کینڈرک ہالی وڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہے جس کی شہرت کا دائرہ ہر فلم کے ساتھ وسیع ہورہا ہے۔
نوجوان اداکارہ کو خوب صورتی کے ساتھ ساتھ قدرت نے غیرمعمولی صلاحیتوں سے بھی نوازا ہے۔ اینا کے ٹیلنٹ کا اندازہ اس کی پرفارمینس کے علاوہ اس کے حاصل کردہ ایوارڈز کی طویل فہرست سے بھی ہوتا ہے۔ ستائیس سالہ اینا کی اداکاری میں وہ پختگی اور روانی نظر آتی ہے جو برسوں تک کیمرے کا سامنا کرنے کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ اینا نے اداکاری کا آغاز دس برس کی عمر میں کردیا تھا۔ اس عمر کے بچوں کی توجہ صرف پڑھائی اور کھیل کود پر ہوتی ہے لیکن اینا کہتی ہے کہ وہ زیادہ وقت ٹیلی ویژن اور اسٹیج ڈرامے دیکھنے میں گزارتی تھی۔ اینا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اس کے اندر چُھپی ہوئی کوئی طاقت اسے اداکاری کی جانب راغب کرتی رہتی تھی۔ بالآخر ایک روز اینا نے اس طاقت کی آواز پر لبیک کہا اور اپنے بڑے بھائی کو لے کر آڈیشن دینے کے لیے روانہ ہوگئی اور پھر یہ اس کا معمول بن گیا۔
ان دنوں وہ صرف دس برس کی تھی۔ اینا کے والدین ملازمت پیشہ تھے۔ ان کے دفتر روانہ ہونے کے بعد وہ ضد کر کے بڑے بھائی کے ساتھ آڈیشن دینے کے لیے نکل کھڑی ہوتی تھی۔ دو سال تک مختلف تھیٹروںکے چکر لگانے کے بعد بالآخر اسے براڈوے تھیٹر کے میوزیکل ڈرامے High Societyمیں شامل کرلیا گیا۔ اس ڈرامے میں اینا کی شمولیت کئی آڈیشنز کے بعد عمل میں آئی تھی۔ بارہ سالہ اینا اسٹیج پر اپنی پہلی پرفارمینس دیتے ہوئے اتنی پُراعتماد نظر آئی کہ تھیٹر میں موجود سیکڑوں شائقین حیران رہ گئے۔ ایک سال کے دوران جتنی بار بھی یہ ڈراما پیش کیا گیا، اینا کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی چلی گئی۔ شان دار اداکاری پر کینڈرک کو اسٹیج کی دنیا کے معتبر ترین اعزاز، تھیٹر ورلڈ ایوارڈ کے علاوہ ڈراما ڈیسک ایوارڈ اور ٹونی ایوارڈ کے لیے نام زد کیا گیا۔ بارہ سالہ اینا تھیٹر ورلڈ ایوارڈ کی تاریخ میں نام زدگی حاصل کرنے والی تیسری سب سے کم عمر اداکارہ ہے۔ ٹونی ایوارڈ کے علاوہ بہترین اداکارہ کے دیگر دونوں ایوارڈ اس کے حصے میں آئے۔
اینا پانچ برس تک اسٹیج سے منسلک رہی۔ اس دوران اس نے کئی ڈراموں میں مختلف النوع کردار کیے اور ہر رول میں وہ فن کی نئی بلندیوں پر نظر آئی۔ اسٹیج پر لوہا منوانے کے بعد اینا نے ٹیلی ویژن کا رُخ کیا۔ ٹیلی ویژن کے ناظرین اس سے پہلی بار 2003ء میں The Mayor میں متعارف ہوئے۔ مِنی اسکرین کے لیے بنائی گئی اس فلم میں اینا کی پرفارمینس نے شائقین کے دل موہ لیے۔ اینا کی زبردست اداکاری پر اسے بہترین معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز بھی ملے۔ اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے والی اس نوجوان اداکارہ کے چرچے ٹوڈ گراف تک پہنچے تو اس نے The Mayor دیکھنے کے بعد اینا کو اپنی فلم Campمیں مرکزی رول دینے کا فیصلہ کیا۔ یوں اینا نے اسی برس خوابوں کی نگری، ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا۔ ایک سمر کیمپ میں پیش آنے والے واقعات کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں اینا نے Fritzi Wagner کا رول بہت مہارت سے ادا کیا تھا۔ گِنی ایک خودغرض لڑکی ہے۔ جب اینا سے پوچھا گیا کہ یہ کردار اس کی حقیقی زندگی سے کتنی مماثلت رکھتا ہے تو کینڈرک کا کہنا تھا کہ اس میں خود غرضی نام کو بھی نہیں اور وہ خلوص دل سے ہر کسی کے کام آتی ہے۔
بڑے پردے پر شان دار آغاز کرنے کے فوراً بعد نامعلوم وجوہ کی بنا پر اینا شوبز عارضی طور پر کنارہ کش ہوگئی۔ چار سال بعد، 2007ء میں Rocket Science سے اس کی فلم نگری میں واپسی ہوئی۔ اس مزاحیہ فلم میں اینا نےGinny Ryerson کا مرکزی رول کیا تھا۔ اینا کے مطابق یہ وہ پہلا رول تھا جس کی ادائیگی میں اسے مشکل پیش آئی ۔ گِنی ایک ایسی لڑکی ہے جو بحث و مباحثہ پر قدرت رکھتی ہے۔ وہ اتنی تیزی سے اور مؤثر انداز میں دلائل دیتی ہے کہ مخالف سوچتا ہی رہ جاتا ہے۔ اس کردارکی حقیقت سے قریب تر ادائیگی کے لیے اینا کئی کالجوں میں گئی اور وہاں منعقد ہونے والے تقریری مقابلوں کے شرکاء کا بہ غور مشاہدہ کیا۔ وہ کئی ہفتے تک روانی سے طویل جملے بولنے کی مشق بھی کرتی رہی۔ اس محنت نے اس کی کردار نگاری میں چار چاند لگادیے۔ Rocket Science میں اینا کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ کینڈرک کی پرفارمینس نے ناقدین کو بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ کئی معروف فلمی مبصرین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ اینا کی اداکاری میں جو پختگی نظر آتی ہے وہ اس کی عمر کے لحاظ سے حیران کن ہے۔
اسی برس اینا نے بڑے بجٹ کی فلم Twilight میں جیسیکا اسٹینلے کے کردار کے لیے آڈیشن دیا۔ سیکڑوں نئی اور تجربہ کار اداکارائیں بھی اس رول کی امیدواروں میں شامل تھیں لیکن کاسٹنگ ڈائریکٹر کو اینا کی پرفارمینس نے متاثر کیا۔Twilight سیریز کی پہلی فلم نے اینا کو عالمی شہرت سے آشنا کیا۔ اس فلم کی کام یابی نے اینا کو ہالی وڈ کی ان نوجوان اداکاراؤں میں شامل کردیا، شائقین جن کے دیوانے ہیں۔Twilight میں اینا کی متاثر کن اداکاری کی بہ دولت اس سیریز کی آئندہ فلموں میں بھی اس کا کردار برقرار رکھا گیا۔ اس کی تازہ ترین فلموں میںPitch Perfect اور End of Watch شامل ہیں۔ اول الذکر کامیڈی جب کہ مؤخرالذکر ایکشن فلم ہے۔ ان فلموں میں بھی اینا کی اداکاری پسند کی جارہی ہے۔