پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ بن گئے

پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔


INP May 20, 2016
پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ فوٹو : فائل

پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ آئی لینڈز بنا دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بنائے جانے پر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ وہ یہ عہدہ سنبھالنے کے لئے اس لیے بھی کچھ زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ وہ پاکستانی بس کنڈیکٹر کے پوتے ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان بھی بس کنڈیکٹرکے بیٹے ہیں، ان کے والد نے بعد میں بس ڈرائیوری بھی شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں