اختلافات دور ہونے کے بعد ایم کیو ایم متحدہ اپوزیشن میں شامل

آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم کے بیرسٹرسیف ٹی اوآر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔


ویب ڈیسک May 20, 2016
آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم کے بیرسٹرسیف ٹی اوآرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ فوٹو؛ فائل

متحدہ اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان اختلافات دور ہوگئے جس کے بعد ایم کیو ایم کو جوائنٹ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا طویل اجلاس ہوا جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں تاہم طویل بحث کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات دور ہونے کے بعد اسے متحدہ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا۔





اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن میں اب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم رکن کو شامل کیا جائے گا اور خواہش ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوجائے جب کہ ایم کیو ایم نے ٹی او آر کمیٹی کے لئے بیرسٹرسیف کو نامزد کردیا۔





اس سے قبل اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیوایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کواگرکسی چیز پراپنے تحفظات تھے توانہیں بتانا چاہیئے تھا جب کہ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کے لئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے اورمیڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |