سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

نیب نے مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے نقدی اورزیورات برآمد کئے تھے۔


ویب ڈیسک May 20, 2016
نیب نے مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے نقدی اورزیورات برآمد کئے تھے۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ زیرحراست ملزم نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرپرکارروائی کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد نقدی، پرائز بونڈ، زیورات اور غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں