ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وفاق اور امیگریشن حکام کو نوٹسز جاری

عدالت نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 24 مئی کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک May 20, 2016
ایان علی کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست منظور، فریقین 24 مئی کو طلب. فوٹو: فائل

عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر ایان علی کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک کنٹریکٹ ختم ہونے سے ماڈل کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے درخواست کی فوری سماعت کی جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی گزشتہ سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |