ممبئی بال ٹھاکرے کی موت پر شہر بند ہونے کے خلاف سوال پر لڑکی اور اس کی دوست گرفتار

بعد ازاں دونوں لڑکیوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔


ویب ڈیسک November 19, 2012
بعد ازاں دونوں لڑکیوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ فوٹو: فائل

DUBAI:

شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی موت پر پورا شہر بند ہونے کے خلاف فیس بک پر کمنٹ کرنے پر 21 سال کی لڑکی اور اس کی دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔


ہفتے کو بال ٹھاکرے کی موت کے بعد پورا ممبئی شہر بند ہوگیا اور دوسرے روز ان کی آخری رسومات کےموقع پر تو ایک پان کا کھوکا تک نہیں کھلا جس پر 21 سال کی لڑکی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مکمل شٹر ڈاؤن کے خلاف سلگتا سوال لکھ دیا اور اس کی دوست نے اس سوال کو پسند کیا جس پر لڑکی اور اس کی دوست کو گرفتار کرلیا گیا بعد ازاں دونوں لڑکیوں کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔


شیوسینا کے کارکنوں کے دل میں لگی آگ لڑکی کی گرفتاری سے بھی نہ بجھی اور انہوں نے لڑکی کے چچا کا کلینک بھی توڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |