ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کیلئے میں ہی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہوں گی، ہلیری کلنٹن


ویب ڈیسک May 20, 2016
امریکا کی قومی سلامتی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ہلیری کلنٹن. فوٹو: فائل

KARACHI: امریکا کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارب پتی تاجر صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے میں ہی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہوں گی کیونکہ برنی سینڈرز کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے بعد برنی سینڈرز پر دباؤ ہے کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں لیکن برنی سینڈرز پارٹی کنونشن تک اس دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں۔

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کی بات کی، نیٹو سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور برطانوی حکومت پر بھی شدید تنقید کی اس لئے وہ امریکی صدر بننے کے اہل نہیں۔ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن امیدوار پر امریکی سلامتی کے حوالے سے بالکل بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |