26اپریل سے19 جون تک سابق وزیراعظم گیلانی کے فیصلوں کے قانونی تحفظ کا بل منظور

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 19 جون 2012 تک نااہل قرار نہیں دیئے گئے تھے,وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک


November 19, 2012
یوسف رضا گیالنی نے 24اریم سے 19 جون تک اہم ففیصلے کئے،۔وزیر قانون کا قومی اسمبلی میں بیان، فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے26اپریل سے 19جون تک دیئے گئے احکامات کو قانونی شکل دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔


اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔


وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی 19 جون 2012 تک نااہل قرار نہیں دیئے گئے تھے۔ اس عرصے میں گیلانی حکومت نے ججز کی تعیناتی سمیت ملکی امور سے متعلق اہم فیصلے کئے تھے۔ جسے قانونی تحفظ دینا ضروری ہے۔


واضح رہے کہ 26 اپریل کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو این آر او عملدرآمد کیس میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کچھ لمحوں کی سزا سنائی تھی جبکہ 19 جون کو سپریم کورٹ نے این آراوپراپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم کے عیدے سے نااہل قرار دے دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں