سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے دہری شہریت سے متعلق بل منظورکرلیا

بل کے تحت دہری شہریت کےحامل افراد آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔


ویب ڈیسک November 19, 2012
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس چیئرمین کاظم خان کی زیرصدارت ہواجس میں دہری شہریت بل کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے دہری شہریت بل کی منظوری دےدی جس کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس چیئرمین کاظم خان کی زیرصدارت ہواجس میں دہری شہریت بل کی منظوری دی گئی۔

بل کے تحت دہری شہریت کےحامل افراد آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گےتاہم منتخب ہونے کے بعد اور حلف اٹھانے سے پہلے انہیں دہری شہریت چھوڑنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں