سلومیاں کی شادی کی خبر پر ارباز خان کا تصدیق یا تردید سے انکار

دبنگ خان رواں سال دسمبر میں اپنی سالگرہ کےموقع پرغیرملکی حسینہ لولیا وینتر سےشادی کےبندھن میں بندھ جائیں گے،میڈیارپورٹ

بھائی کی شادی سے متعلق میڈیا پر آنے والی قیاس آرائیاں وقت سے پہلے کی جارہی ہیں، ارباز خان۔ فوٹو:فائل

QUETTA:
بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان کی شادی سے متعلق میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان بھی میدان میں آگئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وود دبنگ سلمان خان کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سلو میاں رواں سال دسمبر میں اپنی والدہ کی خواہش پر شادی کرلیں گے تاہم اس حوالے سے خان فیملی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ ان افواہوں سے متعلق جب ارباز خان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی سے متعلق میڈیا پر آنے والی قیاس آرائیاں وقت سے پہلے کی جارہی ہیں اس لئے اس بارے میں بات نہیں کی جاسکتی۔

ارباز خان نے کہا کہ رواں سال سلمان خان شادی کر رہے ہیں یا نہیں اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ دبنگ خان رواں سال دسمبر میں اپنی 51ویں سالگرہ کے موقع پرغیرملکی حسینہ لولیا وینتر سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس پر ارباز خان نے ہاں یا نہ میں جواب نہیں دیا جس کے بعد سلمان خان کی لولیا وینتر سے رواں برس شادی کی خبروں کومزید تقویت حاصل ہوگئی ہے۔
Load Next Story