مصری طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونیوالی فضائی میزبان کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

فضائی میزبان نے ایک فرضی تصویرپوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ سمندر میں کھڑی ہے اوراس کے پیچھے جہاز ڈوب رہا ہے


ویب ڈیسک May 20, 2016
فضائی میزبان اکثر و بیشتر اپنے دوستوں سے کہتی تھی کہ اس کی موت پانی میں ڈوب کر ہوگی۔ فوٹو؛ العربیہ

ISLAMABAD: مصری طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والی فضائی میزبان کی ڈوب کر مرنے کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

عرب ویب سائٹ العربیہ کے مطابق مصر کی فضائی میزبان سمرعزالدین اکثر و بیشتر اپنے دوستوں سے کہا کرتی تھی کہ اس کی موت پانی میں ڈوب کر ہوگی تاہم ان کے ساتھی ان باتوں کو مذاق میں ٹال دیتے تھے۔ یہی نہیں سمر عزالدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک فرضی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ سمندر میں کھڑی ہے اور اس کے پیچھے جہاز پانی میں ڈوب رہا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے مصری ایئر لائن کا طیارہ بحیرہ روم میں یونان کے ایک جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں