پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلیے باضابطہ درخواست دیدی
ویانا میں پاکستان کے سفیر نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے چیرمین کو درخواست دی، ترجمان دفتر خارجہ
ISLAMABAD:
پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستان نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے جو گزشتہ روز نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے چیرمین کو دی گئی جب کہ اس کے ساتھ ہی ویانا میں پاکستان کے سفیر نے چیرمین کے نام خط بھی ارسال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے چیرمین کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے اور نیوکلیئر گروپ کے زیر کنٹرول آئٹمز کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نیو کلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کو انتہائی ترجیح دیتا ہے جب کہ پاکستان نے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کے لیے قانونی، ریگولیٹری اور انتظامی اقدامات اٹھائے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔
ترجمان کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی پالیسی اور مستحکم ہوگی۔