قتل کا الزام ثابتملزم کو عمر قید 50ہزار روپے جرمانہ

مقتول کے ورثا کو 3لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم،ادائیگی تک ملزم کو جیل میںرہنا ہوگا


ایکسپریس July 22, 2012
مقتول کے ورثا کو 3لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم،ادائیگی تک ملزم کو جیل میںرہنا ہوگا ، فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی طارق احمد کھوسو نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم تنویر احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور 3لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے، ہرجانے کی ادائیگی تک جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 6نومبر2011کوکورنگی کے علاقے کے رہائشی ملزم تنویراپنے والد محمد سلیم کو تشدد کا نشانہ بنارہا تھا،

مقتول آصف نے اسے روکا اور دونوں با پ بیٹے کے درمیاں بیچ بچائو کرایا ،ملزم نے طیش میں آکر مقتول پر قینچی کے وار کرکے اسے ہلاک کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کیا تھا، ملزم کے مقدمے میں دوران سماعت چشم دید گواہ مقتولہ کی بیوہ مسماۃ ہما ناز نے ملزم کو شناخت بھی کیا تھا اور ایم ایل او اورپوسٹ مارٹم رپورٹ نے استغاثہ کو سپورٹ کیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقتول کے بھائی محمد کاشف کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں