میر حاصل بزنجو اور شیخ آفتاب نے وفاقی وزرا کا حلف اٹھا لیا

میرحاصل بزنجو کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت اور شیخ آفتاب کو پارلیمانی امور کا چارج دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 20, 2016
میرحاصل بزنجو کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت اور شیخ آفتاب کو پارلیمانی امور کا چارج دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور (ن) لیگ کے شیخ آفتاب نے وفاقی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق میر حاصل بزنجو اور شیخ آفتاب نے ایوان صدر میں وفاقی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا جہاں صدر ممنون حسین نے ان سےحلف لیا جب کہ حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر اردو میں ہوئی اور وفاقی وزرا نے بھی قومی زبان میں حلف لیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں وزرا کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں وزرا اپنی ذمہ داریوں کوبھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ ذرائع کےمطابق میر حاصل بزنجو کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور شیخ آفتاب کو پارلیمانی امور کا چارج دیا گیا ہے جب کہ کامران مائیکل انسانی حقوق کے معاملات دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں