کراچی کے حلقہ پی ایس 127 پر پولنگ 13 جولائی کو ہوگی

حلقہ پی ایس 127كی نشست ایم کیوایم کے سابق رہنما اشفاق منگی كے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔


ویب ڈیسک May 20, 2016
حلقہ پی ایس 127كی نشست ایم کیوایم کے سابق رہنما اشفاق منگی كے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن نے کراچی کے حلقہ پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ 13 جولائی کو ہوگی۔

الیكشن كمیشن كی جانب سے جاری كردہ شیڈول كے مطابق كراچی كے حلقہ پی ایس127میں پولنگ 13جولائی كو ہوگی جس کے لیے كاغذات نامزدگی 9 اور10جون كو وصول كیے جائیں گے جب کہ ان کی جانچ پڑتال 13 اور14 جون كو ہوگی۔

واضح رہے كہ کراچی کے حلقہ پی ایس 127كی نشست ایم کیوایم کے سابق رہنما اشفاق منگی كے استعفے سے خالی ہوئی تھی جو انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد چھوڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔