ممبئی میں تقریب کے دوران ابھیشیک ایشوریا سے کھچے کھچے نظر آئے

ابھیشیک اپنی اہلیہ ایشوریا اور خاندان کے ساتھ تقریب میں آئے تو اہلیہ کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ چھڑا لیا۔


ویب ڈیسک May 20, 2016
ابھیشیک اپنی اہلیہ ایشوریا اور خاندان کے ساتھ تقریب میں آئے تو اہلیہ کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ چھڑا لیا۔ فوٹو؛ فائل

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن ان سے کھچے کھچے نظر آئے جسے کیمرے کی آنکھ نے نوٹ کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے بچن اوراداکار ابھیشیک بچن کی شادی کو 9 سال گزر چکے ہیں اور دونوں اداکاروں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین شادی شدہ جوڑی قرار دیا جاتا ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کے درمیان کبھی بھی آپس میں ناراضی یا اختلافات کی خبریں منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم اب پہلی بار ابھیشیک اپنی اہلیہ سے کھچے کھچے نظر آئے۔

گزشتہ روز ایشوریارائے کی نئی آنے والی فلم ''سر بجیت'' کے پریمیئر میں فلمی ستارے اور بچن خاندان بھی شریک تھا جہاں ابھیشیک اپنی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ہال میں آئے تو اہلیہ کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ جھٹک کر چھڑا لیا جس پربالی ووڈ اداکارہ میڈیا سے بات کرنے کے لیے انہیں بلاتی رہیں لیکن ابھیشیک بچن انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے تاہم سسر کے کہنے پر ابھیشیک واپس ایشوریا کے پاس آئے اور کچھ دیرتصویریں بنوانے کے بعد ایک بار پھر انہیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔

ابھیشیک کے اس رویے کو دیکھ کر ایشوریا ان کا منہ تکتی رہ گئیں جب کہ اس دوران کیمرے کی آنکھ نے دونوں کے درمیان سرد مہری کا یہ منظر محفوظ کرلیا جس کے بعد اب عوامی سطح پر دونوں اداکاروں کی ناراضی کا اظہار سامنے آنے کے بعد ان کی جوڑی میں اختلافات کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے اور مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔