رمضان کے بعد کرپشن اور پاناما کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائیں گے میاں محمودالرشید

قوم ملكی وسائل لوٹنے والے بد دیانت حكمرانوں كو جدہ نہیں بھاگنے دے گی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک May 20, 2016
قوم ملكی وسائل لوٹنے والے بد دیانت حكمرانوں كو جدہ نہیں بھاگنے دے گی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی، فوٹو؛ فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ رمضان كے بعد كرپشن اور پاناما كے خلاف فیصلہ كن تحریك شروع ہوگی اور عوام تیار رہیں اب کسی کو جدہ نہیں بھاگنے دیں گے۔

پنجاب پبلک سیکریٹریٹ کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ مركز اور پنجاب میں حزب اختلاف كی جماعتیں متحد ہیں، رمضان كے بعد كرپشن كے خلاف فیصلہ كن تحریك شروع ہو گی جس دوران جیل بھرو مہم بھی چلائیں گے اور دھرنے بھی دیں گے ۔انہوں نے حكمرانوں كو بے حس قرار دیتے ہوئے كہا كہ قیامت خیز گرمی میں ملك كے كسان، اساتذہ، سركاری ملازم اپنے جائز حقوق کے لیے سڑكوں پر ہیں لیكن وزیراعلیٰ گڈ گورننس كا راگ الاپتے نہیں تھكتے، كہتے ہیں ایك پائی كی بھی كرپشن ثابت ہوجائے تو اقتدار چھوڑ دوں گا لیكن سستی روٹی اسكیم، انكم سپورٹ پروگرام سمیت درجنوں محكموں اور منصوبوں میں كروڑوں روپے كی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں اس كا جواب كو ن دے گا۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے كہا كہ قوم ملكی وسائل لوٹنے والے بد دیانت حكمرانوں كو جدہ نہیں بھاگنے دے گی، اب وقت آگیا ہے ہر ایك كا احتساب كیا جائے اور ملكی دولت واپس لانے کے لیے اقدامات كیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔