کراچی مجالس عزا کے نصف کلومیٹر تک موٹرسائیکل چلانے اور کھڑی کرنے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔


ویب ڈیسک November 19, 2012
بزرگ، صحافی، خواتین اور بچے اور احاطے میں رہنے والے افراد اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔ فوٹو: نور، فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کی سفارش پرعمل کرتے ہوئے مجالس عزا کے نصف کلومیٹر تک موٹرسائیکل چلانے اور کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے تاہم بزرگ، صحافی، خواتین، بچے اور امام بارگاہ کے احاطے میں رہنے والے افراد اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

پابندی گزشتہ شب عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث لگائی گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امام بارگارہوں کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ ان ایام میں سیکیورٹی خدشات کم سے کم ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |