شوہر کی وجہ سے عمران خان کولیڈر بنالیاوینا ملک

ہمیں ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکے، شوہر وینا ملک


Showbiz Reporter May 21, 2016
مجھے ہروہ سیاست دان پسند ہے جوپاکستان کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے، وینا ملک فوٹو : فائل

اداکارہ وینا ملک کے شوہر اور گلوکار اسد خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان میرے آئیڈیل ہیں اوروہی ملک کوبحران سے نکال سکتے ہیں جب کہ وینا ملک کہتی ہیں کہ شوہر کی وجہ سے عمران خان کولیڈر بنالیا۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزلاہورمیں اپنی رہائشگاہ پرپریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اسد خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف یوتھ کی جماعت ہے اوراب ہمیں ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرسکے۔

وینا ملک نے کہا کہ میرے والد (ن ) لیگ کے اور والدہ تحریک انصاف کی سپورٹر ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی لگاؤ نہیں تھا لیکن اسد خٹک کی وجہ سے مجھے بھی اب عمران خان سے لگاؤ ہونے لگا۔ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ہروہ سیاست دان پسند ہے ، جوپاکستان کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔