وزن کم کرنے کے لیے گولیاں نہیں کھاتیزرین خان

صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہوں، اداکارہ


Showbiz Desk May 21, 2016
صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے ان قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کردیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے گولیاں استعمال کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ صحت کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ وزن میں کمی کے لیے انھوں نے گولیوں کا سہارا لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے شارٹ کٹس پر یقین نہیں رکھتیں۔ وہ جب بھی محسوس کرتی ہیں کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے تو وہ ایکسرسائز کرتی ہیں ،جم جاتی ہیں اور واک کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔