حصص مارکیٹ میں شدیداتارچڑھاؤکے بعدتیزی

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 15.68 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر39 کروڑ49 لاکھ20 ہزار950 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter May 21, 2016
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 15.68 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر39 کروڑ49 لاکھ20 ہزار950 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : اے ایف پی

مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی مخصوص کمپنیوں میں خریداری دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ شدید اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے حصص کی مالیت میں مزید 8 ارب33 کروڑکا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے مقامی شعبے ہفتہ کو نئی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ سے متعلق غیرواضح صورتحال کی وجہ سے محتاط طرز عمل اپنائے رہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پر163.32 پوائنٹس کی تیزی اور بعد ازاں 37.27 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن مخصوص کمپنیوں میں خریداری سرگرمیوں نے مارکیٹ کو استحکام بخشا ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس8.45 پوائنٹس کے اضافے سے 36693.50 ، کے ایم آئی30 انڈیکس47.65 پوائنٹس کے اضافے سے63801.09 ، کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 49.70 پوائنٹس کے اضافے سے 17024.01 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای 30 انڈیکس26.40 پوائنٹس کی کمی سے 21395.95 ہوگیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 15.68 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر39 کروڑ49 لاکھ20 ہزار950 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار358 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں159 کے بھاؤ میں اضافہ، 179 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔