شوال دہشت گردوں سے پاک 6اہلکار شہید 120شدت پسند ہلاک

صحافیوں کو سرنگیں بھی دکھائی گئیں جہاں دہشتگرد پناہ لیتے تھے

صحافیوں کو سرنگیں بھی دکھائی گئیں جہاں دہشتگرد پناہ لیتے تھے فوٹو: فائل

پاکستانی فوج نے3 ماہ کے آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے آخری مضبوط گڑھ وادی شوال کوکلیئرکرا لیا ہے ،فروری میں پاک افغان سرحدکے قریبی علاقے کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلیے پاکستانی فوج نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے کا آغاز کیاتھا۔

پاک فوج کے بریگیڈیئر شبیرناریجو نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ فوج نے وادی شوال کومکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔انھوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز،جنگی طیارے اور فوجی اہلکاروں کوتعینات کیاگیاتھا اور اس دوران طالبان کی جانب سے سخت مزاحمت کی گئی۔


انھوں نے بتایاکہ وادی شوال میں 2ہزار سے زائد دہشت گرد موجودتھے تاہم ہم نے انھیں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت میں آپریشن شروع کرکے حیران کر دیا۔انھوں نے کہاکہ آپریشن میں6اہلکارشہید اور120دہشت گرد مارے گئے۔

بریفنگ کے دوران میڈیاکو ہتھیار اورلانچرز بھی دکھائے گئے جوفوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے قبضے میں کئے۔صحافیوں کو سرنگیں بھی دکھائی گئیں جہاں دہشتگرد پناہ لیتے تھے۔بریگیڈیئرشبیر ناریجو نے کہاکہ کچھ دہشت گرد افغانستان کی جانب فرارہوگئے ہیں تاہم پاک افغان سرحدپردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلیے پاک فوج کی15 چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم نے خطرے کاسدباب کردیاہے اور اب مزیدڈیڑھ لاکھ آئی ڈی پیزکی اپنے گھروں کوجلدواپسی کاراستہ ہموار ہوگیا ہے۔

Load Next Story